Site icon MASHRIQ URDU

ایران قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے: جنرل واحدی

ایران قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت

ایران قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے: جنرل واحدیایران قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت

سربراہ پاسدارانِ انقلاب جنرل واحدی نے کہا کہ آپریشن میں اسرائیل کے اہم فضائی اڈے اور صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اسرائیل پر میزائل حملوں میں 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ آئندہ بھی ایسے جوابی اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں۔ کہا کہ اہداف کو متعدد مراحل میں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

تل ابیب میں وزارتِ دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز بھی براہِ راست ایرانی حملے کا نشانہ بنے۔ آپریشن میں ہمارے اہداف میں سب سے اہم نواتیم، اودا اور تل نوف کے فضائی اڈے تھے۔

ایران قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت

جنرل واحدی کا کہنا تھا کہ ان فضائی اڈوں پر اسرائیلی فضائیہ دیگر جنگی مراکز موجود تھے۔ یہی اڈے ایران پر حالیہ حملے کا نقطۂ آغاز تھے۔ اسرائیل سمجھ بیٹھا تھا کہ کچھ فوجی مراکز کو نشانہ بنا کر ہمیں کمزور کر دے گا اور ہم خاموش رہیں گے۔ آج دشمن کو اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہو گیا ہے۔ اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

جلد ہی خیبر میزائل اسرائیل پر داغیں گے، ایران

Exit mobile version