Site icon MASHRIQ URDU

ایران سرینڈر نہیں کرے گا: ایرانی سپریم لیڈر

ایران سرینڈر نہیں کرے گا

ایران سرینڈر نہیں کرے گاایران سرینڈر نہیں کرے گا

ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران دھمکیوں کی زبان کا اچھا جواب نہیں دیتا، مسلط کردہ جنگ یا امن کو قبول نہیں کریں گے۔

 آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی حملہ سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام شہداء کے خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو فراموش نہیں کریں گے، اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے، اسے اس کی سزا ضرور ملے گی۔

ایران سرینڈر نہیں کرے گا

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’غیر مشروط ہتھیار ڈالو‘، اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا، انہیں معلوم ہے کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جا رہے۔

روس نے امریکا کو خبردار کردیا

Exit mobile version