ایران: خیبر شکن میزائل کا پہلی مرتبہ استعمال
میزائل 4 ٹن 500 کلوگرام وزنی اور ساڑھے 10 میٹر لمبا ہے۔ میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر اور وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے۔ میزائل سے متعلق ایرانی دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ میڈیا کا کہنا ہے کہ تھونس ایندھن سے چلنے والا خیبر شکن میزائل 1 ہزار 450 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے بن گورین ایئرپورٹ کو براہ راست نشانہ بنایا۔ میزائلوں سے اسرائیلی بائیولوجیکل تحقیقی مرکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی سینٹرل کمانڈ کو بھی براہ راست نشانہ بنایا۔
خیبر شکن میزائل
اسرائیل پر حملے میں تھرڈ جنریشن خیبر شکن میزائل استعمال کیے گئے۔ یہ میزائل مہلک ترین اور فضاؤں میں ہدف تک چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حملے میں میزائل پہلے گرے اور سائرن بعد میں بجے، ابھی مزید خطرناک میزائل استعمال ہونا باقی ہیں، اسرائیل پر 40 میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی ریسکیو سروس کے مطابق ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔