ایران: اسرائیل پر حملے، 6 علاقے نشانہ بنائے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 میزائلوں سے گش دان، صحرائے نقب اور حیفہ نشانہ بنائے گئے۔ اسرائیل پر تازہ حملوں میں بھاری میزائل کا استعمال کیا گیا ہے۔ حیفہ پر ایران کے میزائل حملے میں 45 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ حیفا میں عمارتوں، تجارتی مراکز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ایران: اسرائیل پر حملے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل نے بلاجواز جنگ مسلط کی، اسرائیلی جارحیت امن اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ ایران میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملے سنگین جنگی جرائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 15 جون کو امریکہ سے ملنا تھا تاکہ جوہری پروگرام پر معاہدہ طے کیا جا سکے، اسرائیل کا حملہ سفارت کاری کے ساتھ غداری تھی، اسرائیل ایران میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
https://mashriqurdu.com/%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%d9%88-%d9%82%d8%aa%d9%84-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a7%d8%b2%d8%b4/