اڈیالہ جیل حکومت کنٹرول سے باہر ہے، ملک احمد خان بھچر
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کے باوجود عمران خان کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہماری تلخی تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے۔ استاد، ڈاکٹر اور کسان سڑکوں پر ہیں جبکہ گورننس کہیں نظر نہیں آرہی۔