اپوزیشن کا سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان سے وکلاء اور بہنوں نے ملاقات میں سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی۔ عمران کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔عمران خان نے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹف ٹائم دیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور وزیرِاعظم دونوں کے خلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے۔