Site icon MASHRIQ URDU

اپوزیشن وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

240935481fb725b

اپوزیشن وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، شہرام خان ترکئی اور اخونزادہ حسین شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کرے گا، پارلیمان کے اندر اور باہر اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئین پاکستان کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں، پانی پی ٹی آئی کے حکم پر مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں سے مل رہے ہیں۔

مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا: مولانا کا شکوہ

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ ماہ رنگ بلوچ اور سندھ کی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version