اپوزیشن لیڈر کو سزا جمہوریت پر حملہ ہے، اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، اگر بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی تو ہم حالات کامقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عدالت میں ہم نے فیصلہ چیلنج کیا ہوا ہے، ہمیں امید ہے کہ عدالت سے ریلیف ملے گا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق بھی عدالتی فیصلے کا انتظار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ 14 اگست احتجاج سے متعلق آج پالیسی بیان آجائے گا، ہم سب کا پاکستان ہے اور ہم سب پاکستانی ہیں، وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون اور آئین کی پاسداری ہو۔