Site icon MASHRIQ URDU

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

انگلینڈ

اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں میزبان ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا ریکارڈ ہدف بنا ڈالا۔

انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ انہوں نے محض 39 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے اپنے ہی ہم وطن لیام لیونگسٹون کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سالٹ 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ لیام لیونگسٹون نے 2021 میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 42 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو اس وقت انگلینڈ کے لیے سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ تھا۔

انگلینڈ کی اس اننگز نے نہ صرف شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل بھی قائم کردیا۔

ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان کی عمان پر شاندار فتح، 93 رنز سے کامیابی

Exit mobile version