Site icon MASHRIQ URDU

انڈونیشن صدر اور ٹرمپ کی گفتگو

امریکا

مصر میں ہونے والے غزہ امن اجلاس کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان ہونے والی گفتگو ہاٹ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔

گفتگو میں انڈونیشین صدر پرابوو سوبیانتو امریکی صدر سے ان کے بیٹے ’ایرک‘ سے ملاقات کی درخواست کرتے سنائی دیے۔

اس غیر رسمی بات چیت کی ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر پوچھتے ہیں کہ کیا میں ایرک سے ملاقات کر سکتا ہوں؟

اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ایرک کو فون کرنے کو کہوں گا، ٹھیک ہے؟ وہ بہت اچھا لڑکا ہے، میں اپنے بیٹے کو کہوں گا کہ آپ کو فون کرے۔

اس جواب میں پرابوو نے کہا کہ ہم اس کے لیے بہتر جگہ دیکھ لیں گے جس پر ٹرمپ دوبارہ کہتے ہیں کہ میں ایرک کو کہوں گا کہ وہ آپ کو کال کرے۔

کراچی: کینٹ اسٹیشن پر کیفے بوگی میں آگ

Exit mobile version