Site icon MASHRIQ URDU

انشااللہ جلد بہتری آئے گی، جسٹس منصور علی شاہ

news 1735104476 1576

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ انشااللہ جلد بہتری آئے گی۔

کراچی بار میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں سینئر پیونی جج ہوں اور میں اس میں بہت خوش ہوں، مجھے سینئر پیونی جج کہہ کر ہی مخاطب کیا جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حلف الفاظ نہیں ہوتے، بہت گہرے معنیٰ رکھتے ہیں، حلف بتاتا ہے کہ مشکل حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے، جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حلف مقدس وعدہ ہے، اس کو توڑنا نہیں ہے، اگر حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔

خواہش ہے مسائل حل ہوں، جسٹس منصور شاہ

جسٹس منصور علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کا دفاع کرنا بہادری کا کام ہے، آپ پر دباؤ آئیں گے، لالچ دیا جائے گا لیکن حلف نہیں چھوڑنا۔

Exit mobile version