Site icon MASHRIQ URDU

انسان یا فرشتے: مذاکرات کیلئے تیار ہیں: عمر ایوب

152956 1603976114

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، مذاکراتی کمیٹی میں حامد رضا، میں اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں، کمیٹی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لاء ہے، ریاستی دہشت گردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میری گاڑی اور اس میں نقدی غائب ہے، آئی جی اسلام آباد کے خلاف ہری پور تھانے میں درخواست دی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی کے پی اور چیف سیکریٹری کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

Exit mobile version