Site icon MASHRIQ URDU

امریکی ٹیرف پر پاکستان کی حکمت عملی

124105617 mediaitem124105616.jpg e1740205409563

امریکی ٹیرف پر پاکستان کی حکمت عملی

وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا۔ دونوں ٹیمیں امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کریں گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے  گئے۔ سیکریٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر  مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی۔ 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کو امریکی ٹیرف کے معاملے پر پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔

امریکا کا 25 ممالک پر جوابی ٹیرف،پاکستان شامل

Exit mobile version