امریکی مداخلت پر دفاعی صلاحیت استعمال کریں گے، کاظم
اپنے ایک بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکہ اسرائیلی جارحیت روکنا نہیں چاہتا تو اس میں شامل بھی نہ ہو۔ ہم نے کبھی کوئی جنگ شروع نہیں کی اور نہ کبھی تنازع کو بڑھایا۔ ملٹری آپریشنز کے لیے ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔
امریکی مداخلت
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے جابر حکمرانوں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایرانی میزائلوں نے سروکا ہسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جب کہ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے۔