امریکہ: 122 سے زائد غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ
امریکہ بھر میں طلبا ویزا منسوخی میں ٹیکساس اب تک سرفہرست ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVIS) سے طلبا کی امیگریشن ختم کردی گئی۔ 8 جامعات متاثر ہوئی ہیں۔
UNT اور UT Arlington میں 27،27 طلبا کی حیثیت ختم کی گئی۔ متاثرہ طلبہ کی اکثریت کا تعلق ساؤتھ ایشائی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ سے ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا نگرانی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر یہودی مخالف مواد کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔