امریکہ کی فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ نے امن عمل کو نقصان پہنچانے پر پی اے کے عہدیداروں اور پی ایل او کے ارکان پر پابندیاں لگائی ہیں۔
محکمہ خارجہ کے مطابق جن افراد پر پابندیاں لگائی ہیں وہ امریکہ کا سفر کرنے کے اہل نہیں ہوں گے، امن عمل کو نقصان پہنچانے والوں کو جوابدہ کرنا اور ان پر پابندیاں لگانا ہمارے قومی مفاد میں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکہ فلسطینی امور کے دفتر اور فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے لیے مالی امداد بھی بند کر چکا ہے۔