Site icon MASHRIQ URDU

امریکہ کا مشرق وسطیٰ جنگ میں شامل ہونے کا ارادہ ہے

مشرق وسطیٰ جنگ

امریکہ کا مشرق وسطیٰ جنگ میں شامل ہونے کا ارادہ ہے

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی فردو جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی جنگ میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق زیر زمین فردو جوہری ری ایکٹر تک امریکا کا سب سے بڑا بنکر بسٹر 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بم میسیوو آرڈیننس پینیٹریٹر ہی پہنچ سکتا ہے۔

مشرق وسطیٰ جنگ

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جے ڈی 57 صرف بی ٹو بمبار سے ہی گرایا جا سکتا ہے، اسرائیل کے پاس نہ یہ بم ہے اور نہ بی ٹو بمبار طیارہ۔ اس ساری صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ممکن ہے کہ جلد امریکہ ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہو جائیں۔ 

 

 

ٹرمپ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں، چین

Exit mobile version