امریکہ نے ثالثی کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا: عرفان صدیقی
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان نے بھی امریکہ سے ثالثی سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔ کہتے ہیں دیگر ممالک ثالثی کیلئے رابطہ کر رہے ہیں، ہم جنگ کی شروعات نہیں کریں گے۔ عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، بھارت کے پاس صلاحیت ہی نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے۔