
امریکہ: فنڈنگ بل نہ منظور، شٹ ڈاؤن کا خدشہ

امریکہ کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں ہی پر صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کا کنٹرول ہے مگر سو رکنی سینیٹ میں بل منظور کرانے کیلئے اسے ساٹھ ووٹ درکار ہیں جبکہ حکمراں جماعت کے پاس صرف تریپن ووٹ ہیں۔
ڈیموکریٹک فنڈنگ بل سینیٹ پہلے ہی مسترد کرچکی ہے جس کی حمایت میں سنتالیس اور مخالفت میں تریپن ووٹ پڑے تھے۔
اس کے بعد ری پبلکنز کی جانب سے پیش بل پر ووٹنگ ہوئی مگر پانچ ووٹوں کی کمی کے سبب یہ بل بھی مسترد کردیا گیا۔ رینڈ پال واحد ری پبلکن ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کے بل کیخلاف ووٹ دیا۔

