Site icon MASHRIQ URDU

امریکا کا ایران پر بمباری کرنے کا اشارہ

روس نے امریکا کو خبردار

امریکا کا ایران پر بمباری کرنے کا اشارہایران پر بمباری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنے چاہئیں تاکہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ختم کرے۔

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔

ایران پر بمباری

دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ ایران پر بمباری میں شامل ہو جائے۔

ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق اگر امریکا نے اسرائیل کے ساتھ بمباری میں شمولیت اختیار کی تو یہ محض علامتی نہیں ہوگی بلکہ اہم آپریشن ہوگا جس کا بنیادی ہدف فردو میں یورینیئم افزودگی پلانٹ کو تباہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے دو ٹوک انداز سے کہا تھا کہ انہیں مذاکرات میں دلچسپی نہیں، وہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں علم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کہاں ہیں، مگر کم سے کم ابھی انہیں قتل نہیں کیا جائے گا۔

امریکہ کا مشرق وسطیٰ جنگ میں شامل ہونے کا ارادہ ہے

Exit mobile version