امریکا سے معاہدے کرنیوالوں کو چین کی وارننگ
چین نے دنیا بھر کے ممالک کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ایسے تجارتی معاہدے کرنے سے گریز کریں جو بیجنگ کے مفادات کو نقصان پہنچائیں۔ یہ وارننگ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ اپنے عروج پر ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ایسے ممالک پر دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے جو امریکا سے محصولات میں کمی کے خواہاں ہیں تاکہ وہ چین کے ساتھ تجارت محدود کریں۔ چین کی وزارتِ تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصالحانہ رویہ امن نہیں لاتا اور سمجھوتہ عزت نہیں پاتا۔ بیجنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ملک اپنے وقتی مفادات کے لیے چین کے مفادات کو قربان کرتا ہے تو یہ طرز عمل ناکامی پر منحصر ہو گا اور تمام فریقین کو نقصان پہنچائے گا۔