Site icon MASHRIQ URDU

امریکا،ٹک ٹاک پر پابندی پھر بحال

technology 88066362

امریکا،ٹک ٹاک پر پابندی پھر بحال، نیشنل سیکیورٹی کی بنیاد پر ٹک ٹاک کی بندش کا قانون ہفتے کو نافذ العمل ہوا۔ چینی کمپنی کو امریکا میں ٹک ٹاک غیر چینی خریدار کو بیچنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ پابندی کے قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔ دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ پابندی کو مؤخر کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے، چاہوں گا کہ جوائنٹ ونچر میں امریکا کی 50 فیصد ملکیت ہو۔

ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں رات 12 بجتے ہی ٹک ٹاک ایپ مکمل بند کر دی گئی تھی۔

Exit mobile version