الیکشن کمیشن 60 روز میں کے پی سینیٹ انتخابات کا فیصلہ کرئے
عدالت نے خیبر پختون خوا میں الیکشن کرانے کا معاملہ الیکشن پاکستان کو بھیجتے ہوئے درخواست نمٹائی ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری لاء الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرانے کی کوئی تسلی بخش وجہ نہیں بتائی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ کرے۔