الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا
ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ بھی شائع کر دیا۔ جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین پارٹی صدر منتخب ہوئے۔ سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری سالک سینئر نائب صدر جبکہ طارق حسن سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔