Site icon MASHRIQ URDU

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں

مخصوص نشستیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں

قومی اسمبلی اجلاس

الیکشن کمیشن نے جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو تحریک انصاف کا قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ امیدوار قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، خیبر پختونخوا اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کردیں۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ خیبر پختونخوا کی ایک مخصوص نشست جے یو آئی (ف) کو مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں۔ 10 نشستیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص نشست مل گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو ایک ایک اقلیتی نشست مل گئی ہے۔

مخصوص نشستیں

اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں سے جے یو آئی کو 8، ن لیگ کو 6، پیپلز پارٹی کو 5، تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور اے این پی کو ایک ایک مخصوص نشست مل گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی بحال کردی گئی ہیں جس کے بعد جے یو آئی کو 2، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک اقلیتی نشست مل گئی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ایک مخصوص نشست استحکام پاکستان پارٹی اور ایک مسلم لیگ (ق) کو مل گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشستیں بحال ہونے کے بعد ن لیگ کو 2 اور پیپلز پارٹی کو ایک نشست مل گئی ہے۔

سندھ اسمبلی میں بھی خواتین کی 2 مخصوص نشستیں بحال کردی گئی ہیں۔ ایک نشست پیپلز پارٹی اور ایک ایم کیو ایم کو مل گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف برداری روکنا اچھا فیصلہ کیا، شیخ وقاص

Exit mobile version