Site icon MASHRIQ URDU

الیکشن چوری نے ملک کو تباہی پر لا کھڑا کیا ہے، شاہد خاقان عباسی

30220731af63623

فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کا مشکور ہوں کہ مجھے یہاں مدعو کیا گیا، یہاں وکلاء جو سوال کر رہے ہیں یہ سوال سارا پاکستان کر رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ لوگ امیر ہو رہے ہیں، جن ممالک نے اپنا نظام نہیں بدلا ان ممالک نے ترقی نہیں کی، آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ رول آف لاء نہیں ہو گا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، ہم نے 53 سال پہلے اپنا آدھا ملک کھو دیا تھا، ایسٹ پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہوں اور عوام کی رائے کا احترام نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرتا۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں۔

Exit mobile version