القادر یونیوسٹی پر قبضہ نہیں کر دیں گے، پراسیکیوشن آج تک یہ ثابت نہیں کرسکا کہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس منی لانڈرنگ ہے، اڈيالہ جیل میں ملاقات کے بعد وکیل فیصل چودھری کی میڈیا سے گفتگو کرتے۔
فیصل چودھری کے مطابق عمران خان نے کہا کہ بند لفافے کو تحقیقاتی ادارے کھول سکتے ہیں، اگر آپ میں اخلاقی جرات ہے تو اس بند لفافے کو کھول دیں۔ القادر یونیورسٹی کو نواز شریف خاندان کے ہتھے چڑھنے نہیں دیں گے۔ فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی دباؤ میں نہيں آئیں گے، حقیقی آزادی کے لیے ہر دباؤ جھیلنے کو تیار ہیں۔