القادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے دن سنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عدالتی عملے کی جانب سے عمران خان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے القادر ٹرسٹ کیس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔