القادر ٹرسٹ: عمران، بشریٰ سزا معطلی کیس مقرر
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔ عمران خان اور بشری بی بی نے مرکزی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی۔