اقوامِ متحدہ: حسينہ واجد حکومت سنگين جرائم کی مرتکب قرار
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے مظالم پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے. جس میں حسینہ کی حکومت پر انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ نے مظاہرین کے خلاف منظم کریک ڈاؤن کی نگرانی کی۔ 1400 بنگلا دیشی عوام کو قتل کیا گیا۔ جس کا مقصد اقتدار پر قابض رہنے کی حکمتِ عملی تھا۔ حکومت مخالف شہریوں، مظاہرین اور ان کے حاميوں پر حملے کی پاليسی کے شواہد ملے ہيں۔
سابق انتظاميہ سميت سیکيورٹی، انٹيلی جنس ايجنسيوں اور عوامی ليگ پارٹی کے شر پسند عناصر پر سنگين خلاف ورزيوں کا الزام عائد کيا ہے۔
جنيوا سے جاری کردہ رپورٹ ميں خدشہ ظاہر بھی کيا گيا ہے کہ ايسے اقدامات انسانيت کے خلاف جرائم کے زمرے ميں آ سکتے ہيں اور ان کی اس ضمن ميں تفتيش لازمی ہے۔