Site icon MASHRIQ URDU

اقلیتوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، صلاح الدین پپی

491470811 29300818166228127 1019559644052326411 n

اقلیتوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، صلاح الدین پپی

ن لیگ کے راہنماء صلاح الدین پپی نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے لیڈر میاں نواز شریف اقلیتوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایسٹر کے موقع پر اقلیتی کونسلر ناصر کاکا یو سی 85 رحمان پورہ کے مرکزی دفتر میں کیا۔ انہوں نے خواجہ طاہر ضیاء اور ملک سہیل کے ہمراہ ایسٹر کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ نوازش علی رانا سمیت حاجی نواز، عمران شیخ، عمران گل، جواد اسماعیل، اسلم مغل، جواد، چوہدری احسان علی غوری، ملک الیاس، ایڈوکیٹ ہمایوں بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اوستا محمد:ڈپٹی کمشنر نے رمضان پیکج میں نظر انداز کیا

Exit mobile version