Site icon MASHRIQ URDU

افغان طالبان دنیا کیلئے خطرہ بن گئے

خیبرپختونخوا

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں کی دراندازی میں سہولت کاری کرتے ہیں، افغان طالبان رجیم پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے، باررڈر مینجمنٹ پر سکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ 4 نومبر 2025 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 206 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 67023 آپریشنز کیے گئے، رواں سال صوبہ خیبرپختونخوا میں 12857 اور صوبہ بلوچستان میں 53309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، رواں سال آپریشنز میں کل 1873 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جن میں 136 افغانی تھے۔انہوں نے واضح کیا کہ باررڈر مینجمنٹ پر سکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پاک افغان بارڈر انتہائی مشکل اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے، خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد 1229 کلومیٹر پر محیط ہے، جس میں 20 کراسنگ پوائنٹس ہیں۔

Exit mobile version