Site icon MASHRIQ URDU

افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو38رنز سے شکست دیدی

شارجہ : سہ ملکی سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افغانستان نے متحدہافغانستان نے عرب امارات کو38رنز سے شکست دیدی۔ افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 189 رنز کا ہدف دیا تھا۔

189 رنز کے ہدف کے جواب میں اماراتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے کپتان وسیم 67 اور راہول چوپڑا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے شرف الدین اور راشد خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، شرف الدین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قبل ازیں یو اے ای نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 188 رنز اسکور کرکے میزبان ٹیم کو 189 رنز کا ہدف دیا۔

افغان ٹیم ابراہیم زادران نے 63 اور صدیق اللّٰہ اتل نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کریم جنت 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔یو اے ای کے محمد روہید اور صغیر خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کو سیریز کے دوران اپنے پہلے میچز میں پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Exit mobile version