Site icon MASHRIQ URDU

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی

1459809 121856 updates

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 140 رنز کا ہدف دیا۔ جو اُس نے 18ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ اُن کی اننگز 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا جبکہ سلمان علی آغا نے 34 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ دونوں ہی کھلاڑی 80 رنز کی شراکت قائم اور ناقابل شکست رہے۔ اسلام آباد کے صاحبزادہ فرحان 25 اور اینڈرریز گوس 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے آصف آفریدی اور حارث روف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ شاہین آفریدی، جہانداد خان، ڈیوڈ ویزے اور سکندر رضا کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

پی ایس ایل کا آج سے آغاز، افتتاح راولپنڈی میں

Exit mobile version