Site icon MASHRIQ URDU

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران، بشریٰ ملاقات پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب

پیکا ایکٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران، بشریٰ ملاقات پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جواب

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم پر عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا۔ جمع کرائے گئے جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہورہا ہے۔

جو کر سکتے ہیں، کر لیں ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان

کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرائی جاتی ہے، اگرچہ جیل رولز میں ملاقات کا ذکر موجود نہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ فیصل چوہدری صاحب یہ تو آپ کو فیور دے رہے ہیں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ مسئلہ ان کی طرف سے نہیں کسی اور کی طرف سے آتا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے کہا کہ مسئلہ کہیں سے بھی نہیں آتا۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا ہم یہاں بیٹھے ہیں، دیکھ لیں گے۔

Exit mobile version