Site icon MASHRIQ URDU

اسلام آباد: غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد: غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد: غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں غیر منظور شدہ گھروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس و انتظامیہ کا تشخص بہتر کرنا ہے اس کے لیے شہری اعتماد حاصل کریں۔ شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران اچھے منصوبے بنائیں۔ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے پورے عزم سے اس عمل کو قومی جذبے سے آگے بڑھائیں۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں روز مرہ استعمال کی چیزوں کے ریٹ پر بھی کنٹرول کرنے کی ہدایت دی۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں شہر کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مسقط دورہ

 

Exit mobile version