Site icon MASHRIQ URDU

اسلام آباد خودکش دھماکہ‘ لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

گاڑی پر فائرنگ

917219 19684365اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔اسلام آبادمیں خودکش حملہ کے بعد لاہورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،عدالتوں کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی،ماتحت واعلی عدالتوں کےارد گرد پولیس پٹرولنگ بڑھائی جارہی ہے۔پولیس کےمطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بڑھادی گئی،انٹری پوائنٹس کی کلوزسرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے،مشکوک گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی جارہی ہے،شہر میں داخل ہونے والوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اس کے علاوہ شہر کی حساس تنصیبات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اہم شاہراہوں اورتنصیبات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

Exit mobile version