Site icon MASHRIQ URDU

اسلام آباد:منشیات خاتمے کے بجائے وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہیں،پولیس

news 1525268782 6980

اسلام آباد:منشیات خاتمے کے بجائے وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہیں،پولیس

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف کیس میں جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔رپورٹ مرتب کرنے والے اے آئی جی کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وی آئی پیز کی ڈیوٹی زیادہ حساس ہے جس کے لیے وقت بھی زیادہ لگتا ہے، پولیس امن و امان کی صورتِ حال برقرار رکھنے میں مصروف ہے۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رپورٹ قانون کے مطابق درست نہیں۔ اسلام آباد پولیس نے منشیات کے خاتمے کے بجائے کہا کہ وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہیں۔ پولیس کی تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے میں دلچسپی میں کمی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔ جس پولیس افسر نے رپورٹ مرتب کی ہے وہ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو۔ اس قسم کی رپورٹ جمع کرانے اور قانون کے مطابق ذمے داری نبھانے سے نااہلی پر کیوں نہ کارروائی کی جائے۔

عدالتی عملہ رشوت مانگتا ہے، جسٹس بابر ستار کا خط 

Exit mobile version