
اسلام آباد:اپوزیشن کا احتجاج، حکومت کا رابطہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج قیادت نے ون پوائنٹ ایجنڈا حکومتی نمائندے کے سامنے رکھا اور کہا کہ مطالبہ تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔
حکومتی نمائندے نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کو جواب دینے کا کہا۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان کو پولیس نے پارلیمنٹ کے عقبی دروازے پر بھی روک لیا، جس کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر تمام دروازے بند کیے تو ہم یہیں پارلیمان کے سامنے احتجاج کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے، پہلے مجھے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں، اس معاملے کو الجھائے بغیر حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے بانی کی صحت کے ساتھ طبی دہشتگردی کی: سہیل آفریدی

