Site icon MASHRIQ URDU

اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلہ

پھر زلزلہ

ریکٹر سکیل

اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلہاسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور

سوات، چترال اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پنجاب: مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 4.4 ریکارڈ

Exit mobile version