Site icon MASHRIQ URDU

اسرائیل کے یمن میں ایئرپورٹ اور بندرگاہوں پر فضائی حملے 

4 1

Israel Attack on Yemen

Mashriq Urdu

اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر بمباری کی، دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملے سربراہ حوثی گروپ عبدالملک کا خطاب نشر ہونے کے دوران ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن پر بمباری سے قبل امریکی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا۔

صیہونی فوج کا صحافیوں کی گاڑی پر حملہ، 5 جاں بحق

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یمن پر حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور دو ڈرون فائر کیے جانے کے اگلے روز کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یمن پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ حوثی اہداف مکمل طور پر تباہ نہیں ہو جاتے۔

Exit mobile version