Site icon MASHRIQ URDU

اسرائیل کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کی تیاری

اسرائیل کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کی تیاری

امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایرانی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے نے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں۔

ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کا عندیہ

Exit mobile version