Site icon MASHRIQ URDU

اسرائیل کا اگلا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے: اسد قیصر

اگلا نشانہ پاکستان

اسرائیل کا اگلا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے: اسد قیصر

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ایران کا مکمل ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ پاکستانی حکوم

قومی اسمبلی اجلاس

ت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ او آئی سی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ پارلیمنٹ نے ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔ ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے نہیں کیا تھا۔

بھارت تنازع میں آپ کا لیڈر نواز شریف کہاں تھا؟ اس نے کوئی مذمت کی، انہوں نے اب مریم نواز اور حمزہ کو لیڈر بنایا ہے۔ جنید صفدر اب لیڈر بننے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ عمر ایوب قائد حزبِ اختلاف بن جاتا ہے، گوہر چیئرمین بن جاتا ہے، آپ لوگوں کی قسمت میں ڈیسک بجانا ہے، آپ لیڈر نہیں بنیں گے۔

اگلا نشانہ پاکستان

اسد قیصر نے خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں پرانی تقریر بھی چلا دی۔ چھبیسویں آئینی ترمیم عمران خان کو پھنسانے کے لیے پاس کی گئی، ضمانت دینے کے لیے عدالت کو تالے لگ جاتے ہیں، عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، وہ ان سے ہضم نہیں ہو رہا، آپ گولیاں چلاؤ، جو کرنا ہے کرو، ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ایران قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے: جنرل واحدی

Exit mobile version