Site icon MASHRIQ URDU

اسرائیل پر ڈرون حملے کامیاب رہا، یمنی فوج کا دعویٰ

D3AAF1B7 FEA2 485D A8F7 ADF453177007 w1080 h608

اس حوالے مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے جافا اور ایشکلون پر کامیاب ڈرون حملے کیے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ڈرون حملے عراق کی اسلامک ریزسسٹنس کے تعاون سے کیے گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس شروع کر دیے ہیں، جن میں مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق شام کے فضائی دفاعی نظام کو جزوی طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور حزب اللّٰہ کو کمزور کر دیا ہے، ان اقدامات کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا سنہری موقع ہے۔

Exit mobile version