اسرائیل: نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے
تل ابیب اور یروشلم میں نیتن یاہو کے گھر کے قریب اسرائیلی عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر احتجاج کیا۔
یہ احتجاجی مظاہرے داخلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار کی برطرفی اور غزہ پر دوبارہ حملوں کے آغاز کے فیصلے کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت 59 یرغمالیوں کو واپس لانے میں ناکام ہو گئی. اب ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچا کر آمریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میں ترکیہ اور ایران کی طرح جمہوریت دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سینکڑوں افراد نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے تو پولیس نے اُنہیں رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھنے سے روک دیا،