ممکنہ جنگ امریکہ کو آگاہ کردیا گیا
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکہ کو دے دی ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر فوری ردعمل کے طور پر عراق میں امریکی اڈوں پر حملہ کر سکتا ہے۔ جس کے پیش نظر امریکہ نے عراق میں امریکی سفارت خانہ جزوی طور پر خالی کروانے کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں
اسرائیل ایران ممکنہ جنگ
سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے کشیدگی کے باعث آج سینیٹ کمیٹی میں اپنی بریفنگ ملتوی کردی۔محکمہ خارجہ نے کشیدگی کے سبب اضافی عملے کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے۔ امریکی عہدے دار نے بتایا ہے کہ امریکی اقدام عراق کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق نہیں ہے۔
امریکی فوجیوں کے انخلا کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے اہلکاروں کو نکالا جا رہا ہے کہ کیونکہ یہ ایک خطرناک جگہ بن سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔