اسرائیلی: غزہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز
غزہ میں ایک مرتبہ پھر بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں محدود زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔ کارروائیوں پر حماس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی، جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ منگل اور بدھ کے اسرائیلی فضائی حملوں میں 183 بچوں سمیت 440 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔