اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکہ ذمہ دار ہوگا، ایران
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے امریکی میڈیا پر ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔ ملک کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران اس کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ایران سمجھتا ہے کہ کسی بھی اسرائیلی حملوں کی صورت میں امریکی حکومت بھی اس میں ملوث ہوگی اور اسے اس کی قانونی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔