Site icon MASHRIQ URDU

اسرائیل:فلسطینی مسیحی برادری کو پام سنڈے منانے سے روک دیا

فوجی تنصیبات

اسرائیل:فلسطینی مسیحی برادری کو پام سنڈے منانے سے روک دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے پر قائم قابض اسرائیلی فوجی کی چوکیوں پر ہزاروں مسیحی فلسطینی شہریوں کو یروشیلم میں داخل ہونے سے روک لیا گیا۔

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد یروشلم میں اپنے مذہبی تہوار پام سنڈے کے سلسلے میں قدیم گرجا گھروں میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس سال فلسطین کی مسیحی برادری کے کم از کم 50 ہزار افراد کو خصوصی تقریبات کے لیے قدیم گرجا گھروں کا رخ کرنا تھا۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب اسرائیلی حکومت نے مسیحیوں کو ان کی عبادت کے لیے یروشلم میں داخل ہونے سے روکا ہے۔

اسرائیل: عید پر بھی غزہ میں حملے، بچوں سمیت 64 افراد شہید

Exit mobile version