اسرائلی فوجیوں کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا انکشاف
انٹرنیشنل میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو باقاعدہ طور پر انسانی ڈھال بنایا جاتا ہے۔ انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے والے ابو حمادان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی یونیفارم اور سر پر کیمرے لگائے ہوئے تھے۔ 17 دن اسے اسرائیلی فوجی مختلف گھروں اور سرنگوں کا جائزہ لینے کے اسے آگے رکھتے تھے اور خود پیچھے موجود رہتے تھے۔ انسانی ڈھال کے طور پر استعمال ہونے والے متاثرہ فلسطینی نے مزید بتایا ہے کہ مجھے ہر رات ایک اندھیرے کمرے میں باندھ کر رکھا جاتا اور اگلے دن پھر وہی سلسلہ شروع ہو جاتا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے 2 اسرائیلی فوجیوں نے بتایا ہے کہ کمانڈر جانتے تھے کے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے مگر وہ خاموش رہتے۔
غزہ شہر
غزّہ (تلفظ: عربی: غَزَّة) جسے غزہ شہر بھی کہا جاتا ہے، غزہ پٹی کے شمال میں واقع ایک فلسطینی شہر ہے جو 2023ء کی اسرائیل حماس جنگ سے پہلے 2017ء میں 590,481